چینی وفد کا پاکستان سے سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ

سی پیک منصوبہ، تیسرے فریق کی شمولیت پر اتفاق رائے ہے، چینی نائب سفیر

فوٹو: فائل


کراچی: چین اسلام کورٹ ائیرپورٹ کومکمل کرنےمیں پاکستان کی معاونت کرے گا تاہم چینی وفد نے سیکیورٹی میں اضافے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں چینی وزارت  دفاع کےڈائریکٹرجنرل اور چینی وفد جبکہ پاکستانی وفد کی جانب سے سیکرٹری داخلہ سندھ، آرمی اورپولیس حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تھرکے اسلام کورٹ ائیرپورٹ کو جلد مکمل کیا جائے گا جبکہ چین سندھ پولیس کوجیمرزاوردیگرتکنیکی آلات بھی فراہم کرے گا۔

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ سندھ پولیس کےافسران کا چین میں ٹریننگ کا سلسلہ آئندہ سال سے دوبارہ شروع کیاجائےگا۔

چینی وفد کی جانب سے سی پیک منصوبوں پرفراہم سیکیورٹی پراطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ چینی وفد نےحالیہ واقعات کے پیش نظرمزید سیکیورٹی کا مطالبہ بھی کیا۔

پاکستانی وفد نے کہا کہ چینی باشندے باقاعدگی سےاپنی نقل وحرکت سےآگاہ کیا کریں۔


متعلقہ خبریں