عالمی برادری پاکستان کو صحافیوں کے ذریعے دیکھ رہی ہے، میجر جنرل آصف غفور


 راولپنڈی : ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اس وقت عالمی برادری  پاکستان کوصحافیوں کے ذریعے  دیکھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ غیر ملکی صحافی پاکستان کے امن و استحکام کو اجاگر کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں غیرملکی صحافیوں سے ملاقات میں کہی۔ دوران ملاقات پاک افغان سرحد اورایل او سی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے غیر ملکی صحافیوں کو سیکیورٹی کی صورتحال اور ملک میں جاری آپریشن کی بابت بھی تفصیلات بتائیں۔ اس موقع پران کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیو رٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور اب کلیئرنس آپریشنز کے بعد صورتحال کو مستحکم کیا جارہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے اقتصادی مواقع بڑھیں گے۔


متعلقہ خبریں