دنیا کو پاکستان کا مشکور ہونا چاہیے،آئی ایس پی آر

القائدہ کو پاکستان کی مدد کے بغیر ہرایا نہیں جا سکتا تھا، ڈی جی آی ایس پی آر|humnews.pk

لندن: ڈئریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی، آئی ایس ہی آر) کا کہنا ہے کہ القاعدہ کو پاکستان کی مدد کے بغیر ہرایا نہیں جا سکتا تھا۔

انگلینڈ کی وار وک یونیورسٹی میں طالب علموں کو لیکچر دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو دہشت گردی سے نجات دلانے پر پاکستان کا مشکور ہونا چاہیے۔

افغانستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکہ قیام امن تک افغانستان میں اپنی موجودگی رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے منسلک ہے۔

ملالہ یوسفزئی کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملالہ پر حملہ ان دہشت گردوں نے کیا جو خواتین کے تعلیم حاصل کرنے کے مخالف ہیں لیکن پاکستانی افواج کی جانب سے کیے گئے آپریشن کے بعد سے ایسے حملے رک گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی اصل منزل پر تب پہنچے گا جب پاکستان کے نوجوان با اختیار ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستانی طلبہ کو پڑھائی مکمل کرنے کے بعد واپس پاکستان آ کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین بھی کی۔


متعلقہ خبریں