اورنج ٹرین لائن کی تکمیل مقررہ وقت میں کی جائے، چیف جسٹس

اصغر خان کیس ختم نہ کرنے کا تحریری فیصلہ جاری | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں  تین رکنی بنچ نے کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔

دوران سماعت نجی کمپنی کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا کام وقت پر مکمل کرنا چاہتے ہیں لیکن ایل ڈی اے سات ماہ سے ہمارے واجبات ادا نہیں کر رہا۔

نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ وہ سمجھ رہے ہیں کہ چیف جسٹس کے ریٹائر ہونے پر معاملہ دب جائے گا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ طے شدہ نرخوں میں کچھ کمپینوں کی جانب سے تبدیلی کی گئی ہے۔

ایل ڈی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ منصوبے کے لیے پیسوں کی منظوری نیسپاک نے دینی ہے۔ دوسری جانب نیسپاک حکام کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تعمیرات میں کچھ تنازعہ ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم مسئلہ پراجیکٹ کے انچارج سبطین حلیم کی مدمت ملازمت میں توسیع کا تھا جن کی مدت ملازمت بڑھائی گئی۔

چیف جسٹس نے منصوبے کی تکمیل مقررہ مدت میں کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

 


متعلقہ خبریں