ایم کیوایم کراچی کو پیاسا رکھنےکی ذمہ دار ہے،مرتضیٰ وہاب

سندھ میں181 افراد کورونا وائرس سے متاثر

فائل فوٹو


کراچی: سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ برسوں تک سندھ پر راج کرنے والی ایم کیوایم کا پانی پر احتجاج ان کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

انہوں نے ایم کیوایم کے رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پر کراچی کو پیاسا رکھنے کی مکمل ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ کسی پر الزام عائد کرکے راہ فرار اختیار نہیں کی جاسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج میں مٹھی بھرافراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم کی کہانی ختم ہوچکی ہے اور اب کوئی ان پر بھروسہ نہیں کرتا اور نا کراچی والے ایم کیوایم پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک صرف پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی میں پانی کے بحران کے مسئلے کو سنجیدہ لیا اور اس کے حل کے لیے اقدامات کیے اور کون ہے جس نے اس حوالے سے کام کیا ہو۔

سندھ کے مشیر قانون  نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) نے کراچی پیکج کے نام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے شہریوں کے حقوق کا سودا کیا اسی لیے اب اس طرح احتجاجوں کا کوئی فائدہ نہیں۔


متعلقہ خبریں