بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

پنجاب اور بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: موسم کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، شہر میں صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا، سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم مجموعی طور پر سندھ خشک سردی کی لپیٹ میں رہے گا۔

ماہرین موسیمات کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد  جب کہ بلوچستان میں شدید خشک اور سرد رہے گا۔ بلوچستان میں صبح کے وقت سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ اور کوہاٹ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔  سب سے بارش خیبرپختونخوا میں چترال 08، میرکھنی 03، دروش، کالام، پاراچنار02، دیر اور سیدوشریف 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں