دفاعی نمائش آئیڈیاز: کراچی کا ٹریفک پلان جاری


کراچی: بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار آئیڈیاز 27 سے 30 نومبر تک ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی جس کے حوالے سے کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے چار روزہ نمائش کے دوران ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔

شہرقائد میں ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کے دوران ہیوی ٹریفک کے لیے متبادل راستہ، ڈائیورژن اور اہم معلومات جاری کر دی گئیں ہیں۔

ان دنوں میں شارع فیصل نرسری سے آنے والی ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو سر شاہ سلیمان روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور مسافر کارساز، ڈرگ روڈ، شارع فیصل سے بائیں جانب راشد منہاس روڈ ملینیم اور نیپا راستہ اختیار کر سکیں گے۔

پلان میں بتایا گیا ہے کہ نیپا سے پی پی چورنگی تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ سفر کرنے والوں کو نیپا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ، صفورا یا نیپا بائیں جانب راشد منہاس روڈ درگ روڈ سے شاہراہ فیصل کا راستہ اختیار کرنے کی اجازت ہے۔

جاری کردہ ٹریفک پلان کی ہدایات کے مطابق شارع قائدین سے مزار قائد یا خداداد کالونی فلائی اوور ریمپ سے بائیں جانب صدر ٹریفک جائےگا۔

مسافر گرومندر چورنگی پی پی چورنگی سے دائیں جانب صدر یاعائشہ عزیز چورنگی سے دائیں جانب شاہراہ قائدین کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کا پلان میں بتانا ہے کہ یونیورسٹی روڈ سے ٹریفک کواسٹیڈیم روڈ کی جانب جانےکی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پیپلز چورنگی سے شاہراہ قائدین کی جانب جائےگا۔ لیاقت آباد،غریب آباد اور حسن اسکوائر سے شاہراہ فیصل جانے کے لیے ٹریفک کو حسن اسکوائرسے بائیں جانب موڑا جائےگا۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق بیت المکرم سے یوٹرن لےکر ٹریفک جعفری آپٹکس سے الراع ایونیو کے ڈی اے اسکیم سے اسٹیڈیم کےعقب سے ہوتا ہوا اسٹیڈیم روڈ اور کارساز یا ملینیم جا سکے گا.

مسافر یونیورسٹی روڈ سے نیپا اور راشد منہاس، ڈرگ روڈ سے اپنی منزل کی طرف جا سکتے ہیں۔

کراچی ٹریفک پولیس نےعوام الناس سے گزارش کی ہے کہ زحمت یا پریشانی سے بچنے کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔

عوام کو چاہیے کہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں مناسب رہنمائی حاصل کرنے کے لیے 1915 ملائیں یا فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice پر اور یا واٹس ایپ 03059266907 پر ٹریفک پولیس نمائندے سے رابطہ کریں۔


متعلقہ خبریں