ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے چند علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا، چترال اور دیر میں درجہ حرارت منفی ایک اور منفی چار تک جانے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ سردی اسکردو اور گلگت میں پڑی جہاں آج درجہ حرارت بالترتیب منفی چھ اور منفی چار ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، لاہور میں صبح کے وقت پارا گرنے سے سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ شہر میں صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم  خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم کوئٹہ، قلات، مکران اور کوہاٹ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے پارہ چنار میں ہوئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

 


متعلقہ خبریں