امریکہ اسامہ بن لادن تک پاکستان کے تعاون سے پہنچا، تہمینہ جنجوعہ

امریکہ اسامہ بن لادن تک پاکستان کے تعاون سے پہنچا، تہمینہ جنجوعہ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ امریکہ اسامہ بن لادن تک پاکستانی انٹیلی جنس کے تعاون سے پہنچا اور القاعدہ کے بڑے لیڈرز کی ہلاکت بھی پاکستان کے تعاون سے ہوئی۔

منگل کے روز ٹرمپ کے بیان پرامریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ امن کیلئے افغانستان میں مل کر کام کر رہے ہیں اور ایسے موقع پر بے بنیاد الزامات اس تعاون کو متاثرکرسکتے ہیں۔

تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے فضائی اور بحری مواصلاتی تعاون کے بغیر افغانستان میں کامیابی ممکن نہ تھی، امریکی قیادت تسلیم کرچکی کہ خطے سے دہشتگردی اور القاعدہ کا خاتمہ پاکستان کے تعاون سے ہوا ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان سے زیادہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی ملک نے قربانیاں نہیں دیں، بے بنیاد امریکی الزامات افغانستان میں امن کیلئے جاری پاکستانی تعاون کو متاثر کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر کے حالیہ بیانات اور ٹویٹس پر تحفظات اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے متعلق ایسے بے بنیاد بیانات الزامات ناقابل قبول ہیں۔


متعلقہ خبریں