سرکلرڈیٹ کے لیے 35 ارب روپے کے اجرا کا فیصلہ

 اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے کے لیے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی


اسلام آباد: وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں سرکلرڈیٹ کے لیے 35 ارب روپےکے اجراکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سرکلرڈیٹ کی رقم پاورہولڈنگ کمپنی بینک سےحاصل کرے گی جبکہ اجلاس میں پی آئی اے کی کارکردگی بھی بہتر بنانے کے لیے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کارکردگی بہتربنانے کے لیے پی آئی اے کو 17 ارب روپے دیئے جائیں گے جبکہ ایل این جی ٹرمینل کے لیے وزارت میری ٹائم اورپٹرولیم کوتعاون بڑھانےکی ہدایت بھی کی گئی۔

اعلامیہ کےمطابق  برآمدی شعبےکو سردیوں میں گیس کی فراہمی جاری رکھنےکی منظوری دی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن صنعتوں کے لیے گیس لوڈمینجمنٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سردیوں میں گھریلوصارفین کے لیے گیس کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

سوئی ناردرن کوڈھوک حسین گیس فیل ڈسےایک کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ گیس لینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں