تیسرا ون ڈے:پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بے نتیجہ ختم

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دیا ہے

فوٹو: کرک انفو

  • میچ بارش کے باعث منسوخ کیا گیا

دبئی: نیوزی لینڈ  کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ جس کے بعد سیریز ایک ایک  سے برابر ہوگئی ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری تھی جب میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا جو دربارہ شروع نہیں ہوسکا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کے پاس نیوزی لینڈ سے سات سال بعد سیریز جیتنے کا نادر موقع ہے۔

اس سے قبل دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔

نیوزی لینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو فتح کے لیے 210 رنزکا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پاکستان نےچار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

پہلا ون ڈے

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 266 رنز بنائے تھے۔ جواب میں قومی ٹیم 47.2 اوورز میں 219 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ون ڈے اسکواڈ پر نظر

پاکستان

وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، جنید خان، محمد حفیظ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوینٹی کپتان کین ولیم سن ون ڈے میں بھی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹرینٹ بولٹ، ٹوڈ ایسل، کولن ڈی گراینڈ ہوم، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، کولن منرو، ہینری نکولس، اعجاز پٹیل اش سودھی، ٹم ساؤتھی، راس ٹیلر، بیٹلنگ اور جارج ورکر شامل ہیں۔

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی گئی تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو کلین سوئپ کیا تھا۔

دونوں ٹیمیں 16 نومبر سے تین دسمبر تک شیڈول تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلیں گی۔


متعلقہ خبریں