وائرل تصویر: وزیراعلیٰ پنجاب کا محنت کش کو ڈھونڈنے کا حکم


لاہور: سوشل میڈیا پر بچوں کے ساتھ محنت کش کی وائرل ہونے والے تصویر نے پنجاب پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو سڑک کنارے بچوں کے ساتھ سوئے محنت کش کی تلاش ہے جبکہ پولیس تمام کوششوں کے باوجود محنت کش کو تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

پولیس حکام کا تصویر شیئر کرنے والے شخص سے رابطہ کی کوششیں جاری ہیں، تصویر سے جگہ کا تعین نہیں ہوپا رہا اس لئے تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہے جس میں ایک محنت کش کو اپنے دو معصوم بچوں سمیت ٹوکریاں اور کھلونے فروخت کرتے سردی میں سڑک کنارے سویا دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب نے اس محنت کش کی مدد کرنے کے لئے اسے تلاش کرنے کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں