عافیہ کی بہن سے آئندہ ہفتے ملاقات ہوگی،شاہ محمود

فوٹو: فائل


ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی بہن سے آئندہ ہفتے ملاقات ہوگی یہ معاملہ اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور یہ ہی امن کا واحد راستہ ہے لیکن مئی 2019 کے انتخابات تک بھارت سے مذاکرات کی امید نہیں۔

وزیراعظم  کے دورے چین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چین کے دورے میں130 ممالک کے صدر شریک تھے اور یہ  ایک کامیاب دورہ رہا۔ انہوں نے بتایا کہ برآمدات بڑھانے میں بیجنگ کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے اور دوست ملک کے ساتھ ہماری برآمدات رواں برس دوگنی ہوجائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک چین راہداری اقتصادی (سی پیک) پر بہت سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں جبکہ چین کا دورہ بہت مفید رہا ہے جبکہ پاک چین۔ مشترکہ اعلامیے کے بعد قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں رہی۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کےاگلےمرحلے پرچینی حکام سے تفصیلی گفتگوکی گئی۔


متعلقہ خبریں