ہرجگہ حکومتی رٹ قائم ہوگی، فواد چوہدری


کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دھرنا مظاہرین نے عوام کا نقصان کرنے والوں کو معاف کرنے کی کوئی شرط نہیں رکھی۔

انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرجگہ حکومتی رٹ قائم ہوگی اور جس طرح احتجاج کے دوران تنقید کی گئی اس پرمعافی ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے دوران غلط زبان استعمال کی گئی اور حکومت اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا اس مسئلے کے حل کے لیے ریاستی طاقت استعمال کرتے تونقصان کا اندیشہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے صرف فائرفائٹنگ کی ہے۔

جب یہ بات اٹھائی گئی کہ اراکین پارلیمنٹ کوشکایت ہے سندھ حکومت ان کو نشانہ بنا رہی ہے۔ تو چوہدری  کا کہنا تھا سیاسی انتقام کانشانہ بنانا پیپلز پارٹی کی روایت ہے اور یہ بھی کہا کہ وفاق سب کو ساتھ لے کرچلنے کی کوشش کررہا ہے

انہوں نے سندھ  کے حوالے سے بات یہ بھی کہنا تھا وفاق کی جانب سے سندھ کو جو رقم دی جاتے اس سے کیے جانے والے ترقیاتی کاموں پر سوال بھی کیا جائے گا کہ اس رقم سے کوئی کام ہوا یا نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا اگر رینجرز سندھ سے چلی گئی تو سارا نظام درہم ہو جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی کے حالات کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔ وفاق سب کو ساتھ لینے کی کوشش کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے سندھ لسانی سیاست سے باہر آیا ورنہ اس سے قبل سندھ میں لسانی سیاست ہورہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا کیونکہ ہمیں اسی بنیاد پر ووٹ ملے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان کی جانب سے یہ نہیں کہا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت چند دن کی مہمان ہے کیونکہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلنے کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے سارے وعدے پورے کریں گے۔

فواد چوہدری نے علان کیا کہ چین کے تعاون سے پاکستانی خلا باز خلا میں بھیجا جائے گا۔ پاکستان اور چین کے تعلقات کو سرہاتے ہوئے ان کا کہنا تھا چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔


متعلقہ خبریں