ملک بھر میں بارشوں سے سردی میں اضافہ

ملک بھر میں بارشوں سے سردی میں اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کےمطابق جمعہ کے روز بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے جس سے ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

جمعہ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، مردان،  پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی آئی خان، سرگودھا، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر  برفباری کا امکان ہے

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ شب گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور جمعہ کی صبح بھی بادل چھائے رہے۔ اسلام آباد کا درجہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے کوہاٹ، کرک اور ہنگو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

پنجاب کے اکثر اضلاع میں گھنے بادلوں کا راز رہے گا۔ ضلع  رحیم یار خان اور بہاولپور گرم ترین مقام رہیں گے جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا اندیشہ ہے۔

راولپنڈی، بھکر اور ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 29، 31 اور33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کا موسم آئندہ دو روز خشک رہے گا اور سخت دھوپ پڑنے کا امکان ہے تاہم درجہ حرارت میں کافی حد تک کمی آئے گی۔

کراچی میں جمعہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سکھر20 اور حیدر آباد کا 22 سینٹی ڈگری گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

بلوچستان کے تمام اضلاع میں مجوعی طور پر مطلع صاف رہے گا۔ جمعہ کے روز بلوچستان کا گرم ترین مقام لسبیلہ  رہے گا جہاں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

سبی، بولان اور آوران کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 34، 31 اور 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکردو میں منفی 03 اور کالام  میں 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں