بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی

medicine

تیمر گرہ، ڈرگ انسپکٹر نے مختلف کارروائیاں کے دوران میڈیکل سٹوروں سے ادویات کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری کو بھیج دیئے۔ 

ڈرگ انسپکٹر نے تیمر گرہ بازار میں مختلف کارروائیوں کے دوران 6 میڈیکل سٹوروں سے ادویات کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری کو بھیج دیئے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تیمر گرہ بازار کا اچانک دورہ کیا اور میڈیکل سٹوروں کا معائنہ کیا۔

بھارتی دوا ساز کمپنیوں کی ناقص کارکردگی عالمی سطح پر بے نقاب

عوامی شکایات پر چھ میڈیکل سٹوروں سے ادویات کے نمونے حاصل کیے اور ادویات کے نمونے لیبارٹری کو بھیج دیے، مذکورہ ٹیم نے میڈیکل سٹوروں کے ساتھ لائسنس بھی چیک کئے۔

انہوں نے میڈیکل سٹور مالکان کو ہدایت کی کہ لائسنس کے بغیر ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان کے دکانات کو سیل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں