پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے 2 سال مکمل


 خیبر پختونخوا کے واحد امراض قلب کے اسپتال پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام اور سروسز کو دو سال مکمل ہو گئے۔ 

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے قیام کے دو سال مکمل کر لیے۔ ترجمان رفعت انجم کے مطابق خیبر پختونخوا کے واحد امراض قلب کے اسپتال میں دو سال کے دوران 84 ہزار سے زائد امراض قلب کے مریضوں کا معائنہ کیا گیا جس میں 13 ہزار سے زائد امراض قلب کے بچے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی سی میں دوسال کے دوران 2300 سےزائد امرض قلب کے مریضوں کی سرجریز جبکہ 16 ہزار سے زائد انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی گئیں۔پی آئی سی ان دو سال کے دوران امراض قلب میں مبتلا بچوں کے لیے بھی امید کی کرن ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:یوگا کریں دل کی بیماریاں بھگائیں

پشاور انسٹیٹیوٹ آف میں دوسال کے دوران 4 سو زائد بچوں دل کی سرجریز کی گئیں جبکہ 6 سو سے زائد بچوں کی انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی گئی۔ جبکہ پی آئی سی ایمرجنسی میں 22 ہزار امراض قلب کے مریضوں کو علاج معالجہ مہیا کیا گیا جس میں 500 سے زائد افغان مریض شامل ہیں۔

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی صوبے میں صحت کارڈ پر زیادہ سہولیات دینے والا اسپتال ہے۔ دو سال میں تقریبا 23 ہزار مریضوں کا علاج صحت کارڈ کے تحت مفت کیا گیا۔پڑوسی ملک افغانستان سے آئے 1200 سے زائد افغان مریضوں کو بھی پی آئی سی نے علاج معالجہ فراہم کیا۔پی آئی سی کا افتتاح دسمبر 2020 میں کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں