تندوری ہنی لائم چکن


میرینیڈ کے اجزاء:

چکن تھائز 750 گرام
پیکٹ والا تندوری مصالحہ 1½کھانے کے چمچے
دہی 2 کھانے کے چمچے
کچری پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
سلاد پتے‘ پیاز کے لچھے سجانے کیلئے
ادرک (چوپ کیا ہوا) چھڑکنے کیلئے

ہنی ساس کے اجزاء:

لیموں کا رس 2کھانے کے چمچے
شہد 1½کھانے کے چمچے
گھی 2کھانے کے چمچے

ترکیب:

ہنی ساس کے اجزاء ایک پیالے میں ملالیں۔مرغی پرمیرینیڈ کے اجزاء لگاکر رات بھر کیلئے رکھ دیں۔ گرل پین چکنا کرکے گرم کریں اور ہنی ساس لگاتے ہوئے مرغی گرل کرلیں۔ڈش کو سلاد پتے اور پیا ز سے سجائیں‘ اس کے اوپر مرغی رکھیں اور ادرک چھڑک کر پیش کریں۔


متعلقہ خبریں