ایف بی آر نے مئی2024میں مقررہ ہدف سے زائد محصولات جمع کرلئے

FBR

ایف بی آر نےمئی2024میں مقررہ ہدف سےزائد محصولات جمع کرلئے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق مئی میں مقررہ ہدف745ارب روپے کےمقابلے میں760ارب روپےجمع ہوئے۔رواں مالی سال کےپہلے11ماہ میں مجموعی محصولات جمع کرنےمیں31فیصد اضافہ ہوا۔

ایل پی جی 3 روپے 86 پیسے فی کلو سستی کردی گئی

مئی کےمہینےمیں ڈومیسٹک ٹیکسزمیں43فیصدکامتاثرکن اضافہ ہواہے،ترجمان کا کہنا ہے محصولات کےمقررہ اہداف کےحصول کیلئے ٹیم ایف بی آر نےان تھک محنت کی۔

چیئرمین ایف بی آر نے ایف بی آرکے افسران اوراسٹاف کےعزم اورمحنت کو سراہا اور کہا جون 2024 کا مقرر کردہ ہدف حاصل کرنے کیلئےبھی پرعزم ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں