گرلڈ چکن پنینی


اجزاء

مرغی کے فلے (بغیر ہڈی) 300 گرام
پالک (ایک منٹ تک اُبلی ہوئی) ایک پیالی
ڈبل روٹی 6 سلائس
پیاز (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
ہرا دھنیا 6 ڈنڈیاں
پسا ہوا لہسن ادرک ایک کھا نے کا چمچہ
پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچہ
سفیدسرکہ حسبِ ضرورت
پسی ہوئی لال مرچ ½ چائے کا چمچہ
مسٹرڈ پیسٹ حسب ضرورت
مایونیز حسبِ ضرورت
نمک حسب ذائقہ
ٹماٹر (قتلے کٹے ہوئے) 3 عدد
سلاد کے پتے چند عدد

ترکیب:

مرغی پر لہسن ادرک‘ دھنیا‘ لال مرچ‘ سرکہ اور نمک ملاکرایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔گرل پین کو چکنا کریں اور مرغی کے فلے دونوں جانب سے سنہری کرلیں۔ اسی گرل پین میں پیاز اور ٹماٹر بھی تیل لگاتے ہوئے گرل کرلیں۔ ڈبل روٹی کے سلائسوں کو ہلکا سا سینک لیں۔ آدھے سلائسوں پر پہلے مایونیز پھرمسٹرڈ پیسٹ لگائیں‘ ا ن پر فلے‘ سلاد پتے‘ پالک‘ پیاز ٹماٹر اور باقی سلائس رکھیں۔ چاہیں تو ہلکا سا گرل کرلیں۔


متعلقہ خبریں