سیمنٹ،بجری،ریت، اینٹ اور سریے کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

house

اپنے گھر بنانے کا خواب دیکھنے والوں کیلئے بری خبر،سیمنٹ،بجری،ریت،اینٹ اور سریے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تیزی سے جاری لوکل سریا کی قیمت میں مزید 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہونے سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے ٹن کا ہو گیا جبکہ برانڈڈ سریے کی قیمت بھی 2 لاکھ 70 ہزار روپے ٹن تک جا پہنچی۔

سیمنٹ، بجری، ریت، اینٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس وجہ سے لوہے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد سمیت  مختلف شہروں میں بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،سیمنٹ،بجری،ریت،اینٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے سے غریب آدمی چھت کے سائے سے محروم ہوگیا۔  حکومت کی جانب سے بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں کنٹرول نہ ہونے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔

آٹا مزید مہنگا ہوگیا

تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عام آدمی کا گھر بنانے کا خواب ادھورا ہو کر رہ گیا ہے مہنگائی میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے سیمنٹ کی بوری 1200روپے،سریا 270روپے فی کلو،اینٹ فی ہزار 15000روپے،بجری 125فی فٹ ریت کا ٹرالا 18000روپے کا ہوجانے سے غریب آدمی کا مکان بنانے اور چھت کا حصول ناگزیر ہو چکا ہے۔

بلڈنگ میٹریل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر لوگوں نے اپنے تعمیراتی کام رکوا دئیے ہیں جس سے مزدور طبقہ بے روزگار ہو گیا ہے۔

مزدور نے اپنی دیہاڑی میں بھی اضافہ کردیا ہے اسی طرح راج گیر،مستری بھی منہ مانگی اجرت طلب کررہے ہیں فیصل آباد اور گردونواح میں سیمنٹ،بجری،ریت،اینٹ کی قیمتیںڈیلر منہ مانگی وصول کررہے ہیں۔

حکام کی غفلت کے باعث بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں پر کوئی کنٹرول نہ ہونے سے ہر ڈیلر من پسند ریٹ وصول کررہا ہے۔

کراچی،ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بہانہ بناکر مقامی سیمنٹ ڈیلرز نے ایکا کرکے 1200 روپے فی بوری ریٹ مقرر کردیا ہے۔

سیمنٹ کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ سے جہاں تعمیراتی کام بند ہو ئے ہیں وہاں مزدوروں کی ایک بہت بڑی تعداد بے روزگاری کا شکار ہوکر رہ گئی ہے۔

رائے ونڈ شہر میں بلڈنگ میٹریل ڈیلرز مافیا کا روپ دھا ر چکے ہیں، ذرائع کے مطابق مقامی بلڈنگ میٹریل ڈیلرز نے رواں ماہ سیمنٹ کی بلیک مارکیٹنگ میں لاکھوں روپے کی دیہاڑیاں لگائی ہیں پرانا سٹاک رکھ کر منہ مانگے دام وصول کئے جارہے ہیں۔

سیمنٹ کی پرچون قیمتوں میں کمی ہو گئی

ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے بلیک مارکیٹنگ اور گرانفروشی عروج پر ہے، گزشتہ روز کئے گئے سروے میں معلوم ہوا ہے کہ صرف فیصل آباد شہر میں 4000سے زائد مزدور بلڈنگ میٹریل مہنگا ہونے کی وجہ سے بے روزگاری کا شکار ہوئے ہیں۔

جو روزگار کمانے کیلئے روزانہ اڈے پر آتے ہیں لیکن انہیں کام نہیں ملتا اور مایوس ہوکر واپس گھروں جارہے ہیں۔

اماراتی رئیل سٹیٹ کی کمپنیوں کے گروپ کا پاکستان میں20سے 25ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

بزرگ مزدور کا کہنا تھا کہ مجھے دو ہفتوں سے کام نہیں ملا،گھر کا واحد کفیل ہوں دو ہفتوں سے گھرمیں فاقے ہیں اگر مزدوری مل جائے تو ایک ہزار سے کم اجرت میں اپنے خاندان کو کیسے پالوں،فیصل آباد شہر اور گردونواح میں بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں اضافے سے لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔

تعمیراتی کام ٹھپ ہونے سے سینکڑوں مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں مزدور طبقہ نے تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں