ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو10روپے کی کمی نوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی lpg

ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو10روپے کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 10 روپے کی کمی کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت251روپے مقرر کردی گئی ہے

جبکہ گھریلو سلنڈر 117 اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 452روپے کی کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کاامکان

اس کے علاوہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 80 روپے سے 2 ہزار 9 سو 62 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 11 ہزار 8 سو 49 روپے سے کم ہو کر 11 ہزار 3 سو 97 روپے ہو گئی ہے ۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں کمی نومبر 2023کیلئے کی گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں