Author: ویب ڈیسک

نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ کا اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ ایندھن کی قیمتوں کے ضمن میں کیا گیا اضافہ صارفین سے آئندہ ماہ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ نیپرا کے مطابق اضافہ کا اطلاق بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پرلاگو ہوگا البتہ کے الیکٹرک…

Read More

راولپنڈی: اڈیالہ جیل سے نواز شریف اور دیگر ن لیگی رہنماؤں کی تصویر لیک ہونے کے معاملہ کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی آج اڈیالہ جیل جائے گی اور متعلقہ حکام کے بیانات ریکارڈ کر گی۔ پنجاب حکومت نے معاملہ کی تحقیقات کے لیے آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ملک شوکت فیروز اوراے آئی جی جوڈیشل پنجاب ملک سرفراز نواز کو بھی کمیٹی میں شامل گیا ہے۔ کمیٹی متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کرے گی جس کے بعد اپنی تحقیقات پر مبنی…

Read More

تہران: ایران نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی ایران کے خلاف دھمکیوں کا نوٹس لے اور اسرائیل کے کیمیائی ہتھاریوں کے پروگرام کو اپنے نگرانی میں لیں۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اگست کے آخر میں ایک خفیہ اسرائیلی نیوکلئیر ری اکٹرکا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے اسرائیل کے دشمنوں کو خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کے پاس ان کو تباہ کرنے کے ذرائع ہیں۔ مبصرین کا کہنا تھا کہ ان کا بالواسطہ اشارہ ایران کی طرف تھا۔ ایران کے اقوام متحدہ میں سفیرنے اقوام متحدہ کے سیکٹری…

Read More

کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر کرپشن کے الزامات میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم پر کروڑوں ڈالر کے فنڈز میں خرد برد کے الزامات میں مقدمے چلایا جائے گا، سابق وزیراعظم پر 25 الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم نجیب رزاق نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ بدھ کے روز نجیب رزاق کو حراست میں لیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق نجیب رزاق پر 628 ملین ڈالر کی ریاستی سرمایہ کاری فنڈز میں مبینہ خردبرد کا مقدمہ ہے۔…

Read More
گیس قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس قیمتوں میں اضافہ کی منظور دیتے ہوئے قیمتوں کے سلیب میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے گیس قیمتوں میں اضافہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ غریب صارفین پر کم از کم بوجھ ڈالا گیا ہے، امیر ترین طبقہ کے لیے گیس قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایل پی جی کی درآمد پر ٹیکس کم کر کے دس فیصد کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ درآمدات سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہو گی۔…

Read More

لاہور: سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی رسم قل جاتی امرا میں ادا کی گئی جس میں اہم سیاسی رہنماؤں سمیت شریف فیملی کے قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔ قل خوانی کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی سے ہوا جس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز، شریف نوازشریف کی والدہ اور مریم نواز سمیت خاندان کی دیگر خواتین نے بھی شرکت کی۔ کلثوم نواز کی رسم قل میں خواتین کےلئے علیحدہ انتظام کیا گیا تھا۔ رسم قل میں فضا درود و سلام سے گونج اٹھی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔…

Read More

پشاور: صوبائی دارلحکومت میں کچھ دن پہلے ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والے شہری کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، سرکاری اہلکار پر تشدد سمیت نوسربازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پشاور میں بزرگ ٹریفک وارڈن پر ایک شہری کی تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس ( آئی جی ) خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ آئی جی کے احکامات کے بعد پولیس نے گزشتہ…

Read More

لاہور۔ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی رسم قل کل اتوار کو جاتی امرا میں ہوگی، رسم قل کےحوالےسے جاتی امرا میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ کلثوم نواز کی رسم قل جاتی امرا میں عصر سے مغرب کے درمیان ہو گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، اُن کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر بھی جاتی امرا میں موجود ہیں۔ جنہیں کلثوم نواز کی وفات پر پانچ روز کے لیے پیرول پر رہائی ملی ہے۔ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن محمد صفدر کا پیرول کا وقت پیر کو شامل چار بجے ختم ہو گا،…

Read More

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر مشتاق احمد خان کی زیر صدارت ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم تعلیم کے لیے بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی طرز پر سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے بھی کمیٹی قائم کریں۔ کمیٹی کے چئیر مین مشتاق احمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی وفاق اور دو صوبوں میں حکومت ہے، کمیٹی حکومت کے ساتھ مل کر وزارت اور محکموں کی اصلاحات پر کام کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی کمیٹی کے ساتھ تعاون کر ے گی۔ سینیٹ کی کمیٹی نے…

Read More
وزیر اعظم آج مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر کے لیے قائم ڈیم فنڈ اور اس کے نتیجے میں بڑے آبی ذخائر کی تعمیر سے نہ صرف پاکستان کے بجلی اور پانی کے مسائل حل ہونگے بلکہ اس کے پاکستانی معیشت پر دور رس اثرات بھی مرتب ہوں گے۔ ماہرین کو توقع ہے کہ پانی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے سے بجلی کے نرخ بھی کم ہوں گے کیونکہ پانی کے ذریعہ بجلی کی پیداوار دیگر ذرائع کی نسبت سستی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ ایک سال سےجاری سیاسی افراتفری سے صرف بیرونی سرمایہ کاری ہی متاثر نہیں ہوئی بلکہ…

Read More

کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی (ایس ایف اے) نے ملیر میں مضر صحت تیل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کراسے سیل کر دیا۔ اتوارکو ایس ایف اے کی ٹیم نے ملیر کے علاقہ جمعہ گوٹھ میں واقع تیل بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ مارا جہاں جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے مضرصحت تیل کیا جاتا تھا۔ چھاپے کے دوران جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے تیل اور گھی بنانے کا سامان برآمد ہوا جس پر ایس ایف اے کی ٹیم نے فیکٹری سیل کر کے مالک کو گرفتار کر لیا۔ فیکڑی مالک کے خلاف ایف آے آر درج کرا دی گئی…

Read More

اسلام آباد/شانگلہ: الیکشن کمیشن پاکستان نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کروانے کی تیاریوں میں تیزی لاتے ہوئے یہ مشاورت شروع کر دی ہے کہ آنے والے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں یا متبادل انتظامات کو استعمال کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کاحتمی فیصلہ چند روز میں کرلیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران نے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے سپرد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر…

Read More

لاہور: جیلی کے معروف غیر ملکی برانڈ چوپا چپس میں ممنوع قرار دیے گئے غذائی رنگ (فوڈ کلر) کارمین ای 120 کے استعمال کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے تمام مال مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ کارمین نامی ای 120 فوڈ کلر کے کسی بھی پراڈکٹ میں استعمال پر پاکستان میں مکمل پابندی ہے۔ چوپا چپس جیلی سمیت ای 120 فوڈ کلر والی تمام مصنوعات کو فوری طور پر مارکیٹ سے ہٹا دیا…

Read More
بھارت کے خلاف میچ کا پریشر نہیں، شعیب ملک | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ میرے ہونے والے بچے کی قومیت نہ پاکستان کی ہو گی نا بھارت کی ہو گی۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہے کہ سب لوگ میری فیملی اور آنے والے بچے کے لیے دعا کریں، میں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ بچے کی ولادت کے وقت مجھے ثانیہ کے پاس جانے دیں۔ اپنی اہلیہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا ایک کھلاڑی ہیں اور اپنا خیال رکھ رہی ہیں۔ 19 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت…

Read More
العزیزیہ میں حتمی دلائل دوسرے روز بھی جاری | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو نے نواز شریف کے خلاف قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی ہے۔ العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے کی، جمعہ کے روز بھی وکیل صفائی خواجہ حارث استعاثہ کے اہم گواہ اور پانامہ جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ واجد ضیاء پر جرح جاری رکھا۔ پیر کے روز بھی خواجہ حارث واجد ضیاء پر جرح جاری رکھیں گے۔ جمعہ کو دوران جرح خواجہ حارث نے واجد ضیاء…

Read More