کراچی: سیکرٹری الیکشن کمیشن پاکستان بابر یعقوب نے سندھ میں پولنگ اسٹیشنز کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بابر یعقوب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انتخابات سے پہلے بلدیاتی ادارے معطل کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سندھ میں 191 ریٹرننگ افسران کا تقرر ہوگا جن کی تربیت 15 مئی کے بعد ہوگی۔ بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ…
Author: ویب ڈیسک
گوادر: سائنس فیسٹیول میں دو ہونہار طالبات نے پانی کی سطح جاننے کے پیمانے کا ماڈل پیش کر کے بازی مار لی۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سربندر کی ان طالبات نے یہ ماڈل کسی استاد کی رہنمائی کے بغیر بنایا ہے۔ ماڈل میں پانی ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ایسا سسٹم لگایا گیا ہے جو ٹینکی میں پانی مطلوبہ سطح سے بلند ہونے پر الارم بجانا شروع کر دیتا ہے۔ الارم بجنے پر صارف موٹر بند کر دیتا ہے اور پانی ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے۔ https://twitter.com/SaadSul/status/990170962942447616 ماڈل پیش کرنے والی طالبات نے فیسٹیول کے شرکا سے داد و…
ماسکو: روس میں انٹرنیٹ پر حالیہ پابندیوں کے خلاف ہزاروں مظاہرین احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ پیر کو روس میں ہفتہ وار تعطیل کا دن ہے تاہم مظاہرین نے احتجاج کے لیے مرکزی شاہراہ پر جمع ہونا شروع کردیا ہے۔ روس میں حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر موجود مختلف مواد اور ویب سائٹس پر پابندی کے باعث مظاہرین نے برہمی کا اظہار کیا۔ روس نے رواں ماہ نہ صرف مشہور زمانہ چیٹ موبائل ایپلیکیشن سروس ٹیلیگرام پر اس وقت پابندی لگا دی جب سروس کی جانب سے روسی حکومت کو سروس کی سیکیورٹی کوڈ دینے سے انکار کردیا…
اوہائیو،امریکہ: جنگ عظیم کے ’بزرگ‘ فوجی کالج چھوڑنے کے 68 سال بعد تعلیمی ادارے سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ جنگ عطیم دوئم کے دوران امریکی بحریہ میں پاتلٹ کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے باب بارجرنے جنگ کے اختتام پر ٹالیڈو یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔ معاشی فکر کی وجہ سے تعلیم مکمل نہ کرسکنے والے بارجر نے 1940 میں جو مارکس شیٹ حاصل کی وہ انہیں یونیورسٹی ڈگری حاصل کرنے کا اہل ثابت کرتی ہے۔ 1940 میں ٹالیڈو یونیورسٹی گریجویشن کی ڈگری جاری نہیں کرتی تھی لیکن بارجر کے پاس جو مارکس شیٹ…
بنکاک: روہنگیا کے ایک گاؤں میں دس افراد کے قتل کی تحقیقات کرنے والے صحافیوں کے حق میں بیان دینے پر پولیس افسر کو سزا سنا دی گئی۔ پولیس کپتان مویاں نینگ نے 20 اپریل کو گواہی دی تھی کہ اعلی افسروں کے حکم پراس نے دو صحافیوں، وا لون اور کیو سوئے او کو اہم خفیہ دستاویزات فراہم کی تھیں۔ اس کا مقصد دونوں صحافیوں کو ریاستی راز رکھنے کے جرم میں گرفتار کرنے کا جواز پیدا کرنا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مویانینگ کو ہفتے کے دن سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ گواہی دینے والے پولیس…
کوئٹہ: انٹرنیشنل باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ 15 جولائی کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ورلڈ ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گے۔ ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ محمد وسیم نے تمام ہم وطنوں سے کامیابی کے لئے خصوصی دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑی اور مشکل فائٹ ہے۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کیلئے 15جولائی کو ملائیشیا میں جنوبی افریقن باکسر موروئی متھالین کے مقابل ایکشن میں نظرآئیں…
بھارت نے فائنل مقابلے میں ملایئشیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
کینٹربری: قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے باقاعدہ آغاز سے قبل کھیلے جانے والے پریکٹس میچ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر ہونے کا خدشہ ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش کے باعث کھیل کا اب تک آغاز نہیں ہو سکا۔ دوسرے دن کا کھیل اس سے پہلے دوسرے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ کینٹ کی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر 17 رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کرنے میدان میں آئی تو مجموعی اسکور 39 تک ہی پہنچ سکا۔ بارش کی وجہ سے…
کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج یکے بعد دیگرے ہونے والے دو خود کش دھماکوں میں نو صحافی بھی جان کی بازی ہار گئے۔ دھماکے افغان دارالحکومت کے وسطی علاقے میں کیے گئے جس میں 25 افراد ہلاک اور 47 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق پہلا خودکش حملہ ششدرک نامی علاقے میں ہوا تھا۔ جائے وقوع پر میڈیا اور سیکیورٹی حکام کے پہنچے کے بعد دوسرا خودکش حملہ ہوا جس میں صحافی، امدادی کارکن اور سیکیورٹی اہلکار نشانہ بنے۔ جس علاقے میں دھماکے کیے گئے ہیں وہاں غیر ملکی دفاتر موجود ہیں۔…
گھوٹکی: سندھ میں جاری ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحان کے دوران نقل گردی کا سلسلہ رک نہ سکا۔ ہم نیورکے مطابق سکھر امتحانی بورڈ کے زیراہتمام بارہویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے پہلے انٹرنیٹ پر دستیاب تھا۔ کشمور میں جاری امتحانات میں بارہویں کا ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہو کر سوشل میڈیا کی زینت بنا۔ امتحانی پرچے سماجی رابطے کی ایپلیکیشن کےعلاوہ فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر بھی دستیاب رہے۔ امتحانی مراکز کے اندر پابندی کے باوجود موبائل سرعام استعمال کیے جا رہے ہیں۔ بوٹی مافیا کا راج بھی برقرار ہے اورسرعام نقل ہورہی ہے۔ سندھ میں…
ڈیپورٹیوو: بارسلونا نے مسلسل تیسری مرتبہ ہسپانوی لیگ ” لا لیگا ٹرافی” اپنے نام کر لی ہے۔ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم بارسلونا نے فائنل میں ڈیپورٹیوو کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔ بارسلونا کی جانب سے لیونل میسی نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ چوتھا گول فلپ کوٹینو نے کیا۔ ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے لیونل میسی کا کہنا تھا کہ فائنل مقابلے میں ہم اپنے حریفوں سے زیادہ مضبوط تھے۔ لالیگا ٹرافی، بارسلونا کی گزشتہ دس ایڈیشنز میں ساتویں اور مجموعی طور پر 25 ویں فتح ہے۔ یوئیفا…
لندن: پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانیہ کا نیا وزیر داخلہ مقرر کر دیا گیا۔ ساجد جاوید برطانوی تاریخ میں اس عہدے پرفائز ہونے والے پہلے مسلمان اور پاکستانی ہیں۔ سابق وزیر داخلہ ایمبررڈ نے تارکین وطن کے بارے میں غلط بیانی پر حال ہی میں اپنے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ساجد جاوید اس سے پہلے کمیونیٹیزمنسٹر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ پاکستانی نژاد ساجد جاوید 2010 میں پہلی بار برطانوی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ ان کے والد 1960 کی دہائی میں برطانیہ آئے تھے اور آغاز میں ایک بس ڈرائیور…
اسلام آباد: امریکی سفارتخانے کے چیف سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کے خلاف سرکاری کام میں مداخلت کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں کو دھکے دیے اورحملہ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کی مدعیت میں درج مقدمہ میں چیف سیکیورٹی افسر کے متعلق کہا گیا ہے کہ اس نےحادثے میں ملوث امریکی سفارت کار کو بمعہ گاڑی جائے وقوعہ سے فرارکرانے کی کوشش بھی کی۔ گزشتہ روزامریکی سفارتخانے کے سیکنڈ سیکریٹری چاڈ ریکس نے گاڑی کی ٹکر سے دو…
اسلام آباد: ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ظفر احمد نے جناح اسٹیڈیم میں جاری قومی ایتھلیٹکس ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد اصغر گل نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کو بریفنگ میں بتایا کہ آٹھ مردوں اور چار خواتین پر مشتمل 12 رکنی ٹیم ساؤتھ ایشین جونئیر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ہیڈ کوچ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی مردوں کے چھ اور خواتین کے تین ایونٹس میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستانی مرد کھلاڑی…
لاہور: ڈپارٹمنٹل ویمنز ٹی ٹوینٹی چیمپئنز شپ کے لیے قومی ویمن کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ فٹنس ٹیسٹ دو دن ( اتواراورپیر) جاری رہے گا۔ قومی ویمنزٹیم کی کپتان بسمہ معروف سمیت 22 کھلاڑیوں کو آج طلب کیا گیا ہے۔ فٹنس ٹیسٹ کی نگرانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کریں گے۔ ڈپارٹمنٹل ویمنز ٹی ٹونٹی چیمپئنز شپ کا آغاز یکم مئی سے ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی الیون)، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ( زیڈ ٹی بی ایل )، اسٹیٹ بینک اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شرکت کریں…














