روس میں انٹرنیٹ پر حالیہ پابندیوں کے خلاف مظاہرہ


ماسکو: روس میں انٹرنیٹ پر حالیہ پابندیوں کے خلاف ہزاروں مظاہرین احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

پیر کو روس میں ہفتہ وار تعطیل کا دن ہے تاہم مظاہرین نے احتجاج کے لیے مرکزی شاہراہ پر جمع ہونا شروع کردیا ہے۔

روس میں حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر موجود مختلف مواد اور ویب سائٹس پر پابندی کے باعث مظاہرین نے برہمی کا اظہار کیا۔

روس نے رواں ماہ نہ صرف مشہور زمانہ چیٹ موبائل ایپلیکیشن سروس ٹیلیگرام پر اس وقت پابندی لگا دی جب سروس کی جانب سے روسی حکومت کو سروس کی سیکیورٹی کوڈ دینے سے انکار کردیا ہے۔

مزیدار بات یہ ہے کہ ٹیلیگرام سروس روس کے ہی پاول دورو نے بنائی ہے تاہم انہوں نے پرائیویسی کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کو کوڈ دینے سے منع کردیا۔

پاول نے ٹیلیگرام کے صارفین سے وعدہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود ایپلیکیشن صارفین کو سروس مہیا کرتی رہے گی۔

دوسری جانب روس کی حکومت نے سروس کو بند رکھنے کے لیے آپریشن کے دوران گوگل اور ایمازون کے سرور بھی بند کردیے تھے جس کے باعث لاکھوں روسی ویب سائٹس بھی ختم ہو گئیں۔


متعلقہ خبریں