کوئٹہ: انٹرنیشنل باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ 15 جولائی کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ورلڈ ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گے۔
ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
محمد وسیم نے تمام ہم وطنوں سے کامیابی کے لئے خصوصی دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑی اور مشکل فائٹ ہے۔
پاکستانی باکسر محمد وسیم انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کیلئے 15جولائی کو ملائیشیا میں جنوبی افریقن باکسر موروئی متھالین کے مقابل ایکشن میں نظرآئیں گے۔
جنوبی افریقن باکسر نے انٹرنیشنل کیرئیر کے 37 میں سے 35 مقابلوں میں فتح حاصل کی جبکہ محمد وسیم اپنے آٹھ مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں۔
محمد وسیم گزشتہ سال ورلڈ باکسنگ کونسل کی رینکنگ میں فلائی ویٹ کٹیگری کے نمبر ون باکسر قرار پائے تھے۔
محمد وسیم یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں۔