گرین کیپس بمقابلہ کینٹ، پریکٹس میچ کے تیسرے روز پر بھی پانی پھرنے کا خدشہ


کینٹربری: قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ  اور آئرلینڈ کے باقاعدہ آغاز سے قبل  کھیلے جانے والے پریکٹس میچ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر ہونے کا خدشہ ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش کے باعث کھیل کا اب تک آغاز نہیں ہو سکا۔

دوسرے دن کا کھیل

اس سے پہلے دوسرے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ کینٹ کی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر 17 رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کرنے میدان میں آئی تو مجموعی اسکور 39 تک ہی پہنچ سکا۔

بارش کی وجہ سے میچ روکا گیا اور بعد میں ملتوی کر دیا گیا۔

پہلے دن کا کھیل

چار روزہ میچ میں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 168 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔

صرف امام الحق نے 111 گیندوں پر 61 رنز بنا کرکینٹ کے بالرز کے سامنے قدرے مزاحمت کی تھی۔

حسن علی پاکستان کی جانب سے دوسری بڑی انفرادی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے، انہوں نے 11 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔

اظہر علی 15، بابر اعظم 11، سرفراز احمد 4  اور اسد شفیق 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کینٹ کی جانب سے ول گڈمین نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ہیری پوڈ مور اور کیلم ہیگٹ کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔

 

اسکواڈ پر ایک نظر

پاکستانی ٹیم میں سمیع اسلم، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، امام الحق، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی اور راحت علی شامل ہیں۔

کینٹ الیون میں جوڈینلی،  ڈینیئل بیل ڈرمونڈ، سین ڈکسن، زاک کراؤلی، الیکس بلیک، ول گڈمین،ایڈم راؤز، کیلم ہیگٹ، ہیری پوڈ مور، ایڈم رلی اور ایوان تھامس شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں