جنگ عظیم کا 96 سالہ فوجی گریجویشن کی ڈگری حاصل کرے گا


اوہائیو،امریکہ:  جنگ عظیم کے ’بزرگ‘ فوجی کالج چھوڑنے کے 68 سال بعد تعلیمی ادارے سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔

جنگ عطیم دوئم کے دوران امریکی بحریہ میں پاتلٹ کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے باب بارجرنے جنگ کے اختتام پر ٹالیڈو یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔

معاشی فکر کی وجہ سے تعلیم مکمل نہ کرسکنے والے بارجر نے 1940 میں جو مارکس شیٹ حاصل کی وہ انہیں یونیورسٹی ڈگری حاصل کرنے کا اہل ثابت کرتی ہے۔

1940 میں ٹالیڈو یونیورسٹی گریجویشن کی ڈگری جاری نہیں کرتی تھی لیکن بارجر کے پاس جو مارکس شیٹ ہے اس کے تحت وہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کے اہل ہیں۔

ٹالیڈو یونیورسٹی نے اپنے پرانے96سالہ طالبعلم کی اہلیت و قابلیت دیکھتے ہوئےانہیں ایسوسی ایٹ ڈگری جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی بحریہ کے سابق پائلٹ یونیورسٹی انتظامیہ کےفیصلے کے تحت بروز ہفتہ ڈگری وصول کرنے کی خبر ہی سے ازحد خوش ہیں۔

دوسری جنگ عظیم کے سپاہی بارجرکی رہائش گاہ (اولڈ ہوم) پر گریجویشن کی تقریب بھی منعقد کی جارہی ہے۔

بزرگ ’طالبعلم‘بارجر گریجویشن پارٹی میں شرکت کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ مذاقاً کہتے ہیں کہ’’ ڈگری مل جانے کے بعد نوکری بھی تلاش کروں گا‘‘۔


متعلقہ خبریں