اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ (ڈی آر اوز) اوراسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلعی ریٹرننگ افسران کے فرائض انجام دیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کچھ اضلاع اور فاٹا میں ضلعی انتظامیہ سے ڈی آر اوز لیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 25 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور قومی اسمبلی کی 39 نشستوں کے لیے 39 ریٹرننگ افسران کا تقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب کی قومی اسمبلی کی 141 نشستوں کےلیے 141 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کےلیے297 ریٹرننگ افسران تعینات ہوں گے۔ سندھ میں27 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ…
Author: ویب ڈیسک
کراچی: پیپلزپارٹی کو 12 مئی کے جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کو حکیم سعید گراوَنڈ کراچی میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے لیے انہوں نے چار مئی کو درخواست جمع کرائی تھی۔ پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے 12 مئی 2018 کو کراچی میں جلسے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ہم نے چار مئی کو جلسے کے لیے درخواست دی تھی، رات کو معلوم ہوا کہ پی ٹی آئی نے جلسے کے…
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا فرقہ نہیں، پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف بلا تفریق جنگ لڑی ہے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے کوئٹہ میں سیکنڈ سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے تعاون سےدہشت گردی اور انتہاپسندی کو جڑ سے ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطرات سے مقابلے کے لیے جامع قومی ردعمل ضروری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کا اہتمام سدرن کمانڈ اور حکومت بلوچستان کےاشتراک سے کیا…
جہلم: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے جیل بھیجنے کی کوشش کی جا رہی ہے حالانکہ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ میرے خلاف دن رات مقدمہ چل رہا ہے، آج نیب میں میری 62 ویں پیشی تھی۔ ثبوت تو دور کی بات، مجھ پرکوئی الزام بھی نہیں۔ مجھے صرف پاکستان کے عوام سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔ جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 70 سال سے پاکستان میں ووٹ کی عزت نہیں ہوئی لیکن ہم کسی کو ووٹ کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے، الیکشن…
فیصل آباد: دفاعی چیمپئن فیڈرل ایریاز الیون نے خیبرپختونخوا کو ہرا کر پاکستان کرکٹ کپ اپنے نام کرلیا۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں فیڈرل ایریاز نے پانچ وکٹوں سے کے پی کو شکست دی۔ پاکستان کپ جیتنے والی ٹیم کو 20 لاکھ اور رنراپ کو دس لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ شائقین کا جوش و خروش پاکستان کپ کا میلہ گیارہ روز تک سجا رہا جب کہ فائنل میں شائقین کا جوش و خروش معمول سے زیادہ دکھائی دیا۔ خیبرپختونخوا ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں عام دنوں…
ماسکو: ولادی میر پیوٹن نے چوتھی مرتبہ روس کے صدرکی حثیثت سے حلف اٹھا لیا، وہ 2024 تک عہدے پر فائز رہیں گے۔ ماسکو کے کریملین ہال میں تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ ان کی آئندہ چھ سالہ مدت میں روسی معیشت کی بہتری اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے بہترطرز زندگی کی فراہمی میں مدد گار ثابت ہونے والے معاشی ایجنڈے کو لے کر چلنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم طرز زندگی کی بہتری، سیکیورٹی اور عوام کو صحت مند ماحول دینے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔ پیوٹن نے روس…
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کا بحران ماضی کا قصہ بن چکا ہے۔ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے توانائی کا مسئلہ حل کر دیا ہے اور 2025 تک ملک میں اضافی توانائی موجود ہو گی، اب بجلی کی قیمتوں میں کمی لائیں گے۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جب تک جی ڈی پی کی شرح سات فیصد نہیں ہو گی، غربت میں کمی لانا ممکن نہیں ہوسکے گا۔ اپنی حکومت کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد حکومت کی جانب سے اصلاحات کرنے اور تحفظ فراہم کیے جانے کی توقع تھی لیکن حکومت فاٹا کے لوگوں کی بنیادی ضروریات پورا نہیں کرسکی۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فاٹا پر حکومت گومگو کی کیفیت کا شکار ہے، فاٹا اصلاحات کے لیے اگست 2016 میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی سفارشات تین مارچ 2017 کوکابینہ نے منظور کی تھیں لیکن 14 ماہ گزرنے کے باوجود…
اسلام آباد: فاٹا اصلاحات پر وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس اختلافات کا شکار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں میں فاٹا کے معاملے پراتفاق رائے نہ ہو سکا، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنے موقف سے ہٹنے پر تیار نہ ہوئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ ہم اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، فاٹا کا پختونخوا میں انضمام کرنا ہے تو وہاں کے عوام کی رائے لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ…
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس وہ کام کر رہے ہیں جو حکومت کو کرنے چاہئیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس کو خوش آمدید کہتے ہیں، ان سے غیرجانبدارماہرین کی کمیٹی بنانے کی درخواست کریں گے تاکہ عوام کو علم ہو سکے کہ ہم نے ان کے لئے کیا کچھ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ شروع میں جب ہم نے اسپتالوں میں اصلاحات کی کوشش کی تو مسائل کا سامنا کرنا پڑا، ہیلتھ ریفارم ایکٹ لانے کے…
منڈی بہاؤالدین: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اداروں سے ٹکراؤ کسی کے مفاد میں نہیں، نوازشریف سے کہوں گا اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں کیونکہ ان کے عجیب بیانات ملک کے لیے نقصان دہ ہیں۔ پھالیہ اور گوجرہ میں رکینت سازی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب صرف پروپیگنڈے کی سیاست میں ماہر ہیں اس لیے ن لیگ کا کوئی سیاست دان جیل میں نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اقتدار کےلیے سیاست نہیں کرتی، جو اقتدار کا لالچ کرتا ہے وہ…
رانچی: بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا دی گئی۔ جھاڑکھنڈ پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں پاکوڑ میں پیش آیا، نذر آتش کی جانے والی لڑکی کا 70 فیصد جسم جل چکا ہے اور اس کا علاج مغربی بنگال کے علاقے برہما پور کے ایک اسپتال میں کیا جا رہا ہے، پولیس نے 19 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسرکے مطابق ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن وہ راضی نہیں تھی، واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ بھارت کی مشرقی ریاست…
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں منظم بربریت اور ہلاکتوں پر گہری تشویش ہے۔ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کے خلاف مظالم کی نئی مہم شروع کی ہے اور ریاستی دہشت گردی سے 36 گھنٹوں میں 14 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حریت قیادت کو گرفتاراورنظربند کیا جا رہا ہے جبکہ پرامن مظاہرین کو فائرنگ اور پیلٹ گنز سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے لوگ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند…
اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے اصغر خان کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی نظرثانی درخواستیں خارج کر دیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اصغر خان کیس میں نظر ثانی کے لئے پیش کی گئی درخواستوں کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے دریافت کیا کہ اصغر خان کیس کے فیصلے پر اب تک عمل درآمد کیوں نہیں ہوا جبکہ یہ فیصلہ اکتوبر 2012 میں آیا تھا۔ اٹارنی…
صنعاء: سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے یمن پر نئے فضائی حملے میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی ممالک مارچ 2015 سے یمن پر فضائی حملے کر رہے ہیں۔ حوثیوں باغیوں کا قبضہ چھڑانے کے لئے شروع کردہ حملوں کا انحصار فضائی کارروائیوں پر ہے۔ سعودی عسکری اتحاد کا کہنا ہے کہ دارالحکومت صنعاء سمیت شمالی یمن پر قابض حوثی باغیوں نے ملک کی مسلمہ حکومت کا تختہ الٹا ہے۔ شروع سے اب تک 16 ہزار 305 سے زائد فضائی حملے کئے جا چکے ہیں جن کے نتیجے میں باغی…














