راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا فرقہ نہیں، پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف بلا تفریق جنگ لڑی ہے۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے کوئٹہ میں سیکنڈ سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے تعاون سےدہشت گردی اور انتہاپسندی کو جڑ سے ختم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خطرات سے مقابلے کے لیے جامع قومی ردعمل ضروری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کا اہتمام سدرن کمانڈ اور حکومت بلوچستان کےاشتراک سے کیا گیا تھا۔