فاٹا اصلاحات پر اجلاس اختلافات کا شکار


اسلام آباد: فاٹا اصلاحات پر وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا  اجلاس اختلافات کا شکار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں میں فاٹا کے معاملے پراتفاق رائے نہ ہو سکا، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنے موقف سے ہٹنے پر تیار نہ ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ ہم اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، فاٹا کا پختونخوا میں انضمام کرنا ہے تو وہاں کے عوام کی رائے لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے میں طے کر لیا تھا کہ فاٹا پرتمام جماعتوں کا اپنا اپنا موقف ہو گا، اتنی جلد بازی اس لئے کی جا رہی ہے کہ حکومت پر دباؤ ہے۔

وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس جمعرات کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں