Author: ویب ڈیسک

اسلام آباد: کمرشل آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ نے قومی ایئرلائنزمیں من پسند شخصیات کو نوازنے کا بھانڈا پھوڑدیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاشف رحمان نامی شخص کو نوازنے کے لیے قومی ایئرلائنز ( پی آئی اے ) میں نئی پوسٹ چیف سسٹم آفیسر(سی ایس او) متعارف کرائی گئی، اس پوسٹ کے اضافے سے ملکی خزانے کو ایک کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹرانفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدے کے لیے دیے گئے اشتہارمیں تعلیمی قابلیت ایم ایس یا پی ایچ ڈی لکھی گئی تھی، کاشف رحمان کی تعلیمی اہلیت کم ہونے کے باعث…

Read More

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف  سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو ( نیب ) میں ترمیم کی پیشکش عجلت میں کی ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم کی پیشکش پراپنے رد عمل میں کہا کہ اب نئے مینڈیٹ کا وقت قریب آ گیا ہے،  جب نیب کی تلوار گرتی ہے تو پیشکش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں نیب کی کارروائیوں کے دوران پارٹی رہنماؤں کو گھسیٹا جاتا رہا، وزرا کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) میں ڈالے گئے لیکن یہاں قانونی…

Read More

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ کراچی کو پرامن رہنا چاہیے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعرات سے جلسے کے تمام انتظامات کا آغاز ہوجائے گا۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کا کاروبار خراب کیا گیا، ہمیں خدشہ ہے کہ جلسے سے پہلے پھر ہمارے کارکنوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارے جلسے سے شہر کی رونق میں اضافہ ہوگا، کے پی کی کابینہ بھی جلسے میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی لیڈروں کے لیے 60 فٹ اونچا اور…

Read More

اسلام آباد: وفاقی پولیس نے اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ  انٹرنینشل این جی اوز کے دفاتر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق احکامات سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ایس ایس پی )  نجیب الرحمان بگوی نے جاری کیے۔ احکامات کے مطابق جن انٹرنینشل این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواست وزارت داخلہ نے مسترد کردی ہے وہ اپنا کام نہیں کرسکیں گی۔ ان این جی اوز میں ضیا الامت فاونڈیشن یو کے، ورلڈ ویجیٹیبل سنٹر چائنہ،  الخیر فاونڈیشن یوکے، سینٹرل ایشیا ایجوکیشن ٹرسٹ پاکستان، سیفر ورلڈ یوکے،  سینٹر فار انٹرنیشنل انٹرپرائز یو ایس اے، انٹرنیشنل الرٹ…

Read More

اسلام آباد: زلزلوں کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک قرار دیا جاتا ہے۔ پاکستان “انڈین پلیٹ” کی شمالی سرحد پرعین اس جگہ واقع  ہے جہاں یہ ”یوریشین پلیٹ” سے ملتی ہے۔ زمین کی تہوں میں موجود یہ پلیٹیں اکثر اپنی جگہ سے سرکتی ہیں۔ زلزلہ اس وقت آتا ہے جب یوریشین پلیٹ دھنستی اورانڈین پلیٹ آگے بڑھتی ہے۔ ماہرین کے مطابق زلزلوں کے لحاظ سے انڈین پلیٹ کا یہ علاقہ ہائی رسک زون کہلاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے فالٹ لائنز متحرک ہیں۔ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ…

Read More

گجرات: پولیس نے گجرات میں قتل کی جانے والی پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی  ثنا چیمہ کے والد اور بھائی کو گرفتاری کے بعد میڈیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔ گجرات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او) کے مطابق ثنا چیمہ کے والد نے بیٹے اور بیوی کی مدد سے اس کا گلا دبایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کے والد اور بھائی سے مزید تفتیش کی جائے گی، کل ملزموں کو ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ثنا چیمہ نے 19 اپریل کواٹلی واپس جانا تھا لیکن ایک دن پہلے ہی اس کی موت…

Read More

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف ان اداروں کااحترام کرتے ہیں جو ان کے فرمانبردار ہوں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو وزیراعظم نے ہی لگایا تھا اور ان سے بڑی توقعات کا اظہار کیا تھا۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کے لیے نیب وہی ادارہ ہے جو میاں صاحب کے تابع تھا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے نوازشریف کے خلاف اخباری خبر کی تصدیق کی بات کی ہے،  پاناماکیس میں تحقیقات نہ کرنے پرنیب کو برا بھلا…

Read More

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے شوکازنوٹسز کا جواب نہ دینے والے صوبائی اسمبلی کے ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ترجمان شوکت یوسفزئی کے مطابق 12 ارکان نے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جن میں دینہ ناز، نگینہ خان، یاسین خلیل، قربان علی، ضیاء اللہ آفریدی، امجد آفریدی، وجیہہ الزماں، عبید مایار، جاوید نسیم، عبدالحق، خاتون بی بی  اور زاہد درانی شامل ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق آٹھ ارکان نے نوٹسز کے جواب داخل کرا دیے ہیں جن میں عارف یوسف، فوزیہ بی بی، سمیع اللہ، نرگس بی بی، معراج…

Read More

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مہارت حاصل کریں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زندگی ٹرسٹ کے زیرسرپرستی چلنے والے مختلف سرکاری اسکولز کے طلبہ نے جنرل ہیڈکوارٹرز ( جی ایچ کیو )  میں ملاقات کی۔ ملاقات میں زندگی ٹرسٹ کے سربراہ گلوکار شہزار رائے اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی…

Read More

اسلام آباد: پاکستان کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی معاملہ سلجھانے کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق امریکی اقدام سے مذاکراتی عمل اورسفارتکاری پراعتماد کمزور ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کی علیحدگی کے باوجود دیگر فریقین اب  بھی معاہدے پر کاربند رہنے کے لیے رضامند ہیں۔ پاکستان نے امریکہ، ایران اورعالمی قوتوں کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری ایجنسی آئی اے ای اے نے ایران کی جانب سے معاہدے کی پابندی پر اطمینان کا…

Read More

لاہور: پنجاب کی صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا سے نیب کی دو گھنٹے تک تفتیش، صاف پانی کمپنی کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا بدھ کے روز نیب لاہور کے دفتر میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئیں اور دو گھنٹے تک نیب ٹیم کے سوالات کے جوابات دیے۔ نیب نے وزیر خزانہ کو صاف پانی کمپنی کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (نیب) کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم  نے صوبائی وزیر خزانہ کو صاف پانی کمپنی  کےلیے فنڈز مختص کرنے پر طلب…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں دوسری ایف آئی آر کے اندراج کے قانونی نقطہ سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران پولیس مقابلے میں مارے گئے محسن کی والدہ عدالت میں پیش ہوئیں اور نئی ایف آئی آر درج کر کے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی استدعا کی۔ اٹارنی جنرل، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے دوسری ایف آئی ار کے اندراج کی مخالفت کی تھی۔ مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں شوق سے سپریم کورٹ نہیں آئی نہ…

Read More

سرگودھا: شاہینوں کے شہر سرگودھا کے قریب بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ  گر کر تباہ ہو گیا۔ ہم نیوز کے مطابق طیارہ سرگودھا کے نواحی چک 88 شمالی کے قریب کھیتوں میں گرا، ریموٹ کنٹرول طیارے میں پرواز کے بعد فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حساس اداروں  کی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر طیارے کے ملبے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

Read More

لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصورمیں عدلیہ مخالف تقاریر، ریلی اورنعرے بازی میں ملوث چھ ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم نے جمیل احمد خان اور ناصرمحمود خان سمیت چھ ملزمان کو خصوصی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد کے سامنے پیش کیا۔ پراسیکیوٹرمنعم چوہدری نے اپنے دلائل میں ملزموں کے فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کا پہلے بھی پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا، اس دوران فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کیوں…

Read More
خیبرپختونخوا نیب کو 15 ماہ میں کرپشن کی 4 ہزار شکایات موصول | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے کہا ہے کہ نیب انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا، کسی کی بھی دل آزاری کے تاثر کو رد کرتے ہیں۔ بدھ کو نیب ترجمان کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق انتقامی کارروائی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی گئی ہے کہ میڈیا رپورٹس میں نوازشریف سمیت کئی افراد کا ذکر تھا، انہی رپورٹس کی بنیاد پرشکایت کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کی جانب سے نواز شریف کے خلاف تحقیقات کے اعلان کے بعد چیئرمین نیب کو…

Read More