لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف ان اداروں کااحترام کرتے ہیں جو ان کے فرمانبردار ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو وزیراعظم نے ہی لگایا تھا اور ان سے بڑی توقعات کا اظہار کیا تھا۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کے لیے نیب وہی ادارہ ہے جو میاں صاحب کے تابع تھا۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے نوازشریف کے خلاف اخباری خبر کی تصدیق کی بات کی ہے، پاناماکیس میں تحقیقات نہ کرنے پرنیب کو برا بھلا کہا گیا، اب نیب نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے تو کیوں برا کہا جا رہا ہے۔