Author: ویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین نیب کے الزام پر بھر پور جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت آج  پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ پنجاب ہاؤس کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی پریس کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی جائیں۔ معاملے سے جڑے ذرائع کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم نیب کے الزام پر اپنا جواب دیں گے۔ یہ بھی دیکھیں: عالمی بینک نے نواز شریف کے بھارت رقوم منتقل کرنے کی تردید کر دی نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال…

Read More
تاریخی ٹیسٹ میچ کا حصہ بننے پر فخر ہے، امام الحق | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ خوشی ہے کہ میں تاریخی میچ سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کروں گا۔ پاکستان کے خلاف آئرش ٹیم اپنا پہلا اور تاریخی ٹیسٹ میچ کل جمعہ کو کھیلے گی جس کے بعد آئرلینڈ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والا گیارہواں ملک بن جائے گا۔ نوجوان کرکٹر امام الحق نے کہا کہ دو وارم اپ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے سے حوصلہ بڑھا ہے۔ انگلینڈ آنے سے پہلے ایک روزہ کرکٹ میں سنچری بنانے سے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا۔ سابق قومی…

Read More
مردوں کے برابر انعامی رقم دی جائے، خواتین ٹینس کھلاڑیوں کا مطالبہ | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: قومی خواتین ٹینس اسٹارز نے امتیازی سلوک برتنے پر تنقید کرتے ہوئے مردوں کے برابر انعامی رقم دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خاتون ٹینس کھلاڑی سارہ محبوب نے کہا کہ مردوں کو ایک لاکھ اور خواتین کو 35 ہزار روپے انعامی رقم دی جاتی ہے، اتنے کم پیسوں میں تو ہمارے سفری اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے۔ ٹینس کوچ محبوب کی بیٹی سارہ محبوب نے 14 سال کی عمر میں پاکستان نیشنل چیمپیئن بننے والی کم عمر ٹینس کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ ایک طرف کہا جاتا ہے خواتین کھیلوں میں آگے نہیں…

Read More
سپریم جوڈیشل کونسل کے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ جاری | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے دو مختلف ججوں کی سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلوں کے متعلق درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ جاری کر دیا۔ ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس فرخ عرفان کی درخواست پر سنائے گئے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل سماعت کو کھلی عدالت یا بند کمرے میں کرنے کے معاملہ کا ازسر نو جائزہ لے۔ جسٹس فرخ عرفان اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جوڈیشل کونسل کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ جمعرات کے روز جسٹس…

Read More

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب بہت سے معاملات میں اپنے اختیارات سے تجاوز کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں جو بات کی وہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کسی بات پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا اور وہ سیاستدان ہی کیا جس کی بات پر اعتبار نہ کیا جاسکے۔ احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ (میڈیا) سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک میں جمہوری حکومتوں کے قوانین…

Read More

کراچی: کئی روز کی مسلسل مندی کے بعد جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی انڈیکس میں تیزی دکھائی دی۔ ہم نیوز کے مطابق ہنڈرڈ انڈیکس میں صبح کے وقت 83 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کرنٹ انڈیکس میں 135 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 311 پوائنٹس کمی سے44 ہزار66 پوائنٹس پرہواتھا، گزشتہ ہفتے مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہی تھی۔ جمعرات کومارکیٹ 449 پوائنٹس اور بدھ کے روز309 پوائنٹس تک گر گئی تھی۔ جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی انڈیکس میں…

Read More

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج حکومت سندھ کا آئندہ مالی سال 2018-19 کے لیے 11 کھرب 44 ارب روپے سے زیادہ کا بجٹ پیش کر دیا ہے۔ اپوزیشن نے بجٹ تقریر کے دوران شور شرابا کیا۔ اگرچہ بجٹ پورے سال کا پیش کیا گیا ہے لیکن صوبائی اسمبلی صرف تین ماہ (جولائی تا ستمبر) کے بجٹ کی منظوری دے گی۔ آئندہ منتخب اسمبلی باقی نو ماہ کا بجٹ منظور کرے گی اور نئی اسکیموں کا اعلان بھی آئندہ منتخب حکومت کرے گی۔ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں وزارت خزانہ کا قلمدان اپنے پاس رکھا…

Read More
Water

کراچی: کراچی میں سرکاری قیمت پر با آسانی پانی کی فراہمی کے لیے قائم واٹر بورڈ کا چند روز قبل قائم کیا گیا آن لائن سسٹم ناکام ہوگیا۔ ہم نیوز کے مطابق کراچی میں پانی کی قلت کے دوران واٹر ٹینکر مہنگے داموں میں فروخت ہونے لگے تو واٹربورڈ کے صدر دفتر میں آن لائن نظام قائم کیا گیا۔ پانچ روز قبل آن لائن سسٹم کا آغاز ہوا تو ضرورت مند شہریوں کا تانتا بندھ گیا تاہم سسٹم چار گھنٹے چلنے کے بعد کریش کرگیا۔ دو کروڑ کی آبادی والے شہر میں لوگوں کی سہولت کے لیے صرف تین ٹیلی فون لائنیں رکھی گئیں جس کے…

Read More

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پرتیرا میل کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق دھماکہ ریلوے ٹریک پرہوا جس کے نتیجے میں کسی قسم کےجانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد ریلوے انتظامیہ، امدادی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ( بی ڈی ایم ) کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔ بی ڈی ایم کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے ایک اور بم برآمد کیا ہے جسے پریشرککر میں رکھا گیا تھا۔ بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دھماکے کے سبب ریلوے ٹریک کا دو فٹ کا حصہ تباہ ہوگیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹریک…

Read More

راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں پولیس تشدد سے شہری کے جاں بحق ہونے کے مقدمہ میں نامزد دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق پولیس تشدد سے منصور علی کی ہلاکت کا الزام ثابت ہونے پر راولپنڈی تھانہ صدر بیرونی کے ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا۔ منصور علی کی ہلاکت کا مقدمہ مقتول کے بھائی حسیب الحسن کی مدعیت میں دفعہ 302 اور 155 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مدعی حسیب الحسن نے منصور علی کی ہلاکت کے مقدمے میں ایس ایچ او راجہ اختر اور سب انسپکٹر…

Read More

کوالالمپور: ملائیشیا کے عام انتخابات میں مہاتیرمحمد اوران کے اتحادیوں نے برسراقتدار پارٹی کو 60 سال بعد شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔ بدھ کو ہونے والے انتخابات میں وزیر اعظم نجیب رزاق کی حکمراں جماعت باریسن نیشنل اور مہاتیر محمد کی زیر قیادت اپوزیشن اتحاد کے درمیان مقابلہ تھا۔ 15 سال بعد ملکی سیاست میں واپس آنے والے مہاتیر محمد کے متعلق پہلے سے ہی اندازہ قائم کیا گیا تھا کہ وہ موجودہ وزیراعظم کو شکست دیں گے۔ ملائشین الیکشن کمیشن کے مطابق جیت کے لیے 112 نشستیں درکار تھیں جب کہ مہاتیر محمد اور اتحادی جماعتوں نے 115نشستیں حاصل…

Read More
بدعنوانی سے پاک پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت چیئرمین نیب کو طلب کرنے کے لئے کمیٹی بنانے کی مخالفت کرے گی، جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کرنے کے لئے وقت مانگ لیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت وزیر اعظم کی تجویز کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ جماعت اسلامی کی طرف سے عائشہ سید نے کہا کہ ہمیں اداروں اور انصاف کے قتل سے بچنا چاہئے۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کی نمائندگی کرتے ہوئے نعیمہ کشور نے کہا کہ اگر نیب کے…

Read More

اسلام آباد: جرمنی میں غیر قانونی طورپر مقیم 69 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے ان افراد میں سے 23 کو امیگریشن کے بعد جانے کی اجازت دے دی جبکہ 46  کو اقبال ٹاؤن سیل منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے نیو اسلام ائیرپورٹ پہنچے۔ گزشتہ ماہ بھی چھ پاکستانیوں کو ترکی سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ مارچ میں بھی ترکی سے 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا جنہیں ایف آئی اے نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنی…

Read More

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا ( کے پی ) میں 90 روز میں کرپشن ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس میں وہ ناکام  ہو گئے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کسی کو بھی بُلاسکتی ہے، پارلیمنٹ کمزور ہے تو جمہوریت بھی کمزور ہے، تمام مسائل کا حل مضبوط جمہوریت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست بچگانہ ہے، وہ صرف اپنے مفادات کی سیاست میں مصروف ہیں، خلائی مخلوق سے متعلق جو کہنا ہے وہ صاف…

Read More

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم کے پرسنل سیکریٹری فواد حسن فواد  کو طلب کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کوآشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں 25 مئی کو جبکہ شہبازشریف کو ذاتی حیثیت میں صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل میں چارجون کو طلب کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کومتعلقہ ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اوراس بارے میں انہیں سوال نامہ بھی ارسال کردیا گیا ہے۔ شہبازشریف پرالزام ہے کہ انہوں نےغیرقانونی طورپرصاف پانی کمپنی کے منصوبوں کی منظوری دی تھی۔ اس کیس میں نامزد افراد پر کروڑوں روپے…

Read More