کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پرتیرا میل کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔
حکام کے مطابق دھماکہ ریلوے ٹریک پرہوا جس کے نتیجے میں کسی قسم کےجانی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکے کے فوری بعد ریلوے انتظامیہ، امدادی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ( بی ڈی ایم ) کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔
بی ڈی ایم کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے ایک اور بم برآمد کیا ہے جسے پریشرککر میں رکھا گیا تھا۔ بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
دھماکے کے سبب ریلوے ٹریک کا دو فٹ کا حصہ تباہ ہوگیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹریک تباہ ہونے کے بعد ٹرینوں کو کوئٹہ اسٹیشن پر ہی روک دیا ہےٹریک مرمت کرکے ٹرینیں دوبارہ روانہ کردی جائیں گی۔