جرمنی سے 69 پاکستانی ڈی پورٹ


اسلام آباد: جرمنی میں غیر قانونی طورپر مقیم 69 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے ان افراد میں سے 23 کو امیگریشن کے بعد جانے کی اجازت دے دی جبکہ 46  کو اقبال ٹاؤن سیل منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے نیو اسلام ائیرپورٹ پہنچے۔

گزشتہ ماہ بھی چھ پاکستانیوں کو ترکی سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ مارچ میں بھی ترکی سے 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا جنہیں ایف آئی اے نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنی تحویل میں لیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ انسانی اسمگلروں کو لاکھوں روپے دے کر جعلی ویزوں پرترکی گئے تھے۔


متعلقہ خبریں