سپریم جوڈیشل کونسل کے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ جاری

سپریم جوڈیشل کونسل کے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ جاری | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے دو مختلف ججوں کی سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلوں کے متعلق درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ جاری کر دیا۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس فرخ عرفان کی درخواست پر سنائے گئے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل سماعت کو کھلی عدالت یا بند کمرے میں کرنے کے معاملہ کا ازسر نو جائزہ لے۔

جسٹس فرخ عرفان اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جوڈیشل کونسل کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

جمعرات کے روز جسٹس عظمت سعید شیخ نے پہلے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے دونوں ججوں کی دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں