Author: جاوید سومرو

ہم نیوز کے صدر دفاتر اسلام آباد میں عدالتوں کی رپورٹنگ سے وابستہ جاوید سومرو معروف انویسٹی گیٹو صحافی ہیں۔

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب میگا پراجیکٹس کیس کی سماعت کے دوران متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ لاہور میٹرو ٹرین پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اورنج ٹرین سمیت بڑے منصوبوں کی تکمیل میں اگرکوئی الجھنیں ہیں تو انہیں مل بیٹھ کر حل کریں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جو وقت ہم نے دیا تھا اسے مزید نہیں بڑھائیں گے۔ پرائیوٹ کمپنی کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور قومی احتساب بیورو (نیب) کی…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) پاکپتن رضوان گوندل کے تبادلہ کیس میں پنجاب حکومت اوراحسن جمیل گجر کو سیاسی اثرورسوخ سے متعلق انکوئری رپورٹ کا جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ خاتون اول کے سابق شوہر خاور مانیکا اور ان کے دوست احسن جمیل گجر عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔ عدلت کے حکم پر نیکٹا کے چیئرمین خالق داد لک نے ڈی پی او کے تبادلے میں سیاسی اثر رسوخ کے استعمال کے حوالے سے اپنی…

Read More

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ہم نیوز کو حکومتی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اگلے ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل دونوں مصنوعات پر چار، چار روپے اضافے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی تین روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے درمیان ملاقات کے بعد 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔ فیصلے پر عمل درآمد یکم اکتوبر…

Read More
جہانگیر ترین کی نااہلی برقرار، درخواست مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اُن کی نااہلی کو برقرار رکھا ہے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس میں نظرثانی کی اپیل کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم بینچ نے جہانگیر ترین اور حنیف عباسی کی نظر ثاںی کی درخواستوں کی سماعت جمعرات کے روز کی۔ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کی نظر ثانی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نظر ثانی درخواست میں…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں امل عمر قتل ازخود نوٹس کیس کے دوران عدالتی معاون نے مشورہ دیا کہ ٹراما سینٹر اور ایمبولینس سروس کو ہر سرکاری اور نجی اسپتال میں لازم قرار دیا جائے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے امل قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ٹراما سینٹر سرکاری اور نجی اسپتالوں میں لازمی ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پی ایم ڈی سی کا قانون ابھی تک حکومت نے منظور کیوں نہیں کیا؟ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آ…

Read More
 یہ سید پرویزمشرف کون ہیں؟ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدالت عظمی آئین کے ارٹیکل 184/3 کے تحت حاصل سوموٹو (ازخود نوٹس) کے اختیارکو ریگولیٹ کرنا چاہتی ہے۔ سپریم کورٹ میں آئین کےآرٹیکل 184/3 کے تحت سو موٹو کے اختیار کی تشریح سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل انور منصور خان کو مخاطب کر تے ہوئے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل صاحب عدالت آرٹیکل 184/3 کے دائرہ اختیار کو جانچنا چاہتی ہے، ہم اپنے اختیارات کو ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا عدالت یہ جاننا چاہتی ہے کہ آرٹیکل 184/3…

Read More
صدارتی ریفرنس، سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کے تبادلے کا ازخود نوٹس لے لیا ہے اور انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ابوبکر خدا بخش، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو کل بروز جمعہ صبح ساڑھے نو بجے عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل میڈیا میں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کا خاتون اول کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کو روکنے پر تبادلہ کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق 23 اگست کو خاورمانیکا لاہور سے پاکپتن آ…

Read More

اسلام اباد:  سابق فوجی سربراہ جنرل پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کے الزام کی سماعت کے لئے قائم خصوصی عدالت نے سنئیر وکیل اکرم شیخ کو پراسیکیوشن سے دستبرداری کی اجازت دے دی۔ بدھ کے روز جسٹس یاور علی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جنرل (ریٹارڈ) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی  سماعت کی۔ سماعت کے شروع میں خصوصی عدالت نے اسپیشل پراسیکوٹر اکرم شیخ  کی پراسکیوشن سے دستبرداری کی درخواست منظور کی۔ سیکٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ مشرف کی وطن واپسی کے لیے انٹرپول کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ جس پر خصوصی…

Read More
تربیلا ڈیم مکمل بھر لیا گیا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان میں پانی کا سب سے بڑا ذخیرہ تربیلا ڈیم پانی سے مکمل بھر لیا گیا ہے۔ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے باقاعدہ تصدیق بھی کر دی ہے۔ ترجمان واپڈا کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھر لیا گیا ہے،  ڈیم میں اِس وقت پانی کی سطح 1550 فٹ ہے۔ واپڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ ہے۔ ڈیم میں موجود قابل استعمال پانی کی مقدار بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تربیلا جھیل میں اِس وقت قابلِ…

Read More
ایون فیلڈ ریفرنس: خواجہ حارث کے جے آئی ٹی پر نئے اعتراضات | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف احتساب عدالت میں جاری ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران خواجہ حارث کا کہنا ہے کہ دستاویزات کا تجزیہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کا نہیں بلکہ عدالت کا کام تھا۔ خواجہ حارث نے مقدمہ کے دوران حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فلیٹس کی خریداری اور قبضے سے متعلق نواز شریف کی طرف سے کوئی متفرق درخواست دائر نہیں کی گئی اس کے باوجود واجد ضیا جے آئی ٹی میں فلیٹس کی خریداری اور قبضے سے متعلق نواز شریف کی متفرق درخواست کا کہہ رہے…

Read More
صدر مملکت کا آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کرنا خوش آئند ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرکے ان کی تاحیات نااہلی ختم کر دی۔ جمعہ کے روز سامنے آنے والا فیصلہ سپریم کورٹ کے جج اور اپیل کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ عمر عطا بندیال نے پڑھ کر سنایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کو آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔ اس شق کے تحت نااہل ہونے والا عدالت عظمی کے فیصلہ کے تحت تاحیات نااہل ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ…

Read More
Cigarette

اسلام آباد: آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سگریٹ بنانے والی ملٹی نیشنل (کثیرالقومی) کمپنیوں کا آڈٹ شروع کردیا ہے۔ زرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سگریٹ کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی پیداوار کا آڈٹ کرنے کے لیے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کا ٹیکس ڈیٹا بھی طلب کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ 2016 میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی سگریٹ کی پیداوار 50 فی صد کم ہوئی جب کہ 2017 میں کمپنی نے سگریٹ کی قیمت میں 50 فیصد کمی کر دی۔ 2018…

Read More
چیف جسٹس ایم ڈی سوئی نادرن گیس اور وکلا ٹیم پر برہم

اسلام آباد: سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اپنی تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ ن لیگ کے رہنما نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن ختم کیا جائے۔ خواجہ آصف نے منیر اے ملک اور راشدین قصوری ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے بغیر شواہد غیر فعال بینک اکاؤنٹ کو ظاہر نہ کرنا بدنیتی قرار دیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق سابق وزیرخارجہ نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں…

Read More