پاکستان میں سگریٹ بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کا آڈٹ شروع

Cigarette

اسلام آباد: آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سگریٹ بنانے والی ملٹی نیشنل (کثیرالقومی) کمپنیوں کا آڈٹ شروع کردیا ہے۔

زرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سگریٹ کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی پیداوار کا آڈٹ کرنے کے لیے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کا ٹیکس ڈیٹا بھی طلب کیا گیا ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ 2016 میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی سگریٹ کی پیداوار 50 فی صد کم ہوئی جب کہ 2017 میں کمپنی نے سگریٹ کی قیمت میں 50 فیصد کمی کر دی۔ 2018 میں سگریٹ کی پیداوار میں 100 فی صد اضافہ ہوا۔

پارلیمان کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سفارش پر آڈٹ میں اس غیر معمولی اتار چڑھاؤ کی وجوہات بھی معلوم کی جائیں گی۔

ہم نیوز کو دستیاب اطلاعات کے مطابق سگریٹ کمپنیوں کے آڈٹ کا مقصد یہ جاننا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں کتنا ٹیکس دے رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں