خواجہ آصف نے نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

چیف جسٹس ایم ڈی سوئی نادرن گیس اور وکلا ٹیم پر برہم

اسلام آباد: سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اپنی تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

ن لیگ کے رہنما نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن ختم کیا جائے۔

خواجہ آصف نے منیر اے ملک اور راشدین قصوری ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے بغیر شواہد غیر فعال بینک اکاؤنٹ کو ظاہر نہ کرنا بدنیتی قرار دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیرخارجہ نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں ملکی اور متحدہ عرب امارات کے قوانین کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ درخواست گذار کے روئیے کو بھی سامنے رکھنا ہوتا ہے، کاغذات نامزدگی میں 68 لاکھ روپے کی بیرونی آمدن کو ظاہر کیا۔

فیصلے کی بنیاد بننے والی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ ہائیکورٹ نے قیاس آرائیوں پر مبنی فیصلہ دیا، رٹ 2017 میں دائر ہوئی، 2015 میں اقامہ ظاہر کیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ازخود اکاؤنٹ ظاہر کرنے کے عمل کو بدنیتی نہیں کہا جا سکتا۔

[embeddoc url=”https://urduhumnews.wpengine.com/documents/khuwaja-asif-2018-05-02.pdf” download=”none”]


متعلقہ خبریں