پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔
جہلم تا پنڈ دادن خان ڈوئل کیریج وے منصوبہ ، فواد چوہدری کیخلاف تحقیقات کا آغاز
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں میاں امجد اقبال کا کہنا تھاکہ مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔
پی ٹی آئی نے اب تک جو راستہ اختیارکر رکھا ہے وہ ملک کی ترقی وتعمیر کے مخالف ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ میرا مقصد عوام کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہے اس لیے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
فرح خان کیخلاف ہائوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس، نیب نے انویسٹی گیشن کی منظور ی دیدی
میاں امجد اقبال کا مزید کہنا تھاکہ اپنے بھائی میاں اسلم اقبال کی جگہ پی پی 171 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لوں گا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بھائی امجد اقبال کے سیاسی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں۔تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا۔
میرے متعلق من گھڑ ت خبریں گردش کررہی ہیں۔
میرا اپنے بھائی میاں امجد اقبال کے سیاسی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں۔الحمداللہ میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہونگا@PTIofficial
— Mian Aslam Iqbal (@MMAslamIqbal) November 10, 2023