فرح خان کیخلاف ہائوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس، نیب نے انویسٹی گیشن کی منظور ی دیدی

NAB

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا


فرح خان کیخلاف ہائوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں  نیب نے انویسٹی گیشن کی منظوری دیدی ہے

تفصیلات کے مطابق  نیب لاہور نے مبینہ ہائوسنگ سوسائٹی انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

بحریہ ٹائون کیس ، نیب نے بشریٰ بی بی ، فرحت شہزادی کو طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق 102افراد نے پلاٹس فراڈ کی شکایات داخل کرائیں،رنگ روڈ اور بنی گالہ میں 440 کنال اراضی کی خرید و فروخت بھی کی گئی۔

ریکارڈ کے مطابق ملزمان کی مذکورہ اراضی 530 ملین روپے کی ہے، فرحت شہزادی  اور شوہر کی ملکیت 10 کمپنیاں اس کاروبار کے ساتھ مبینہ طور پر جڑی ہیں۔

جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں جواب جمع کرادیا

دوسری جانب احسن جمیل گجرنے کہا ہے کہ  پراپرٹی اور کمپنیاں ٹیکس حکام کے ساتھ ڈکلئیرڈ ہیں، واپس آکر کیسز کا قانونی طور پر سامنا کرینگے،تمام الزامات کا وکلا ٹیم جواب دے رہی ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں