بھاشا ڈیم بنانے سے مسائل حل ہوسکتے ہیں ،افراسیاب خٹک


اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما افراسیاب خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کالاباغ ڈیم بنادیا جاتا تو آج چارسدہ اور نوشہرہ میں کوئی خشک جگہ نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم بنانے سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’صبح سے آگے‘ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ اپنی ترجیحات کا تعین نہیں کرتے ہیں۔

اے این پی کے رہنما نے کہا کہ ہمارا مسئلہ پانی ہے لیکن ہم کبھی اقامہ اور کبھی پانامہ میں پھنس جاتے ہیں اوریا دیگر سیاسی مسائل پر بحث کرنے لگتے ہیں۔

افراسیاب خٹک نے تسلیم کیا کہ یہ حقیقت ہے کہ پانی کے مسئلے کو اتنی اہمیت نہیں دی گئی جتنی دی جانی چاہیے تھی۔ ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں پانی کا مسئلہ ہے اوراس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ڈیمز بہت ضروری ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما افراسیاب خٹک نے کہا کہ پانی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ڈیموں کی نہایت اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پانی محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں