پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کا آپریشن


پی ٹی آئی کے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ممبران قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کرانے کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رنما تحریک انصاف فرخ حبیب، ظہور احمد قریشی سمیت پانچ ممبران کے لاجز کے تالے توڑ کر سامان باہر نکال دیا گیا، آٹھ ممبران نے رضاکارانہ طور پر کمروں کی چابیاں سی ڈی اے حکام  کے حوالے کر دیں، جبکہ شاندانہ گلزار نے لاج خالی کرنے کیلئے انتظامیہ سے مہلت مانگ لی ہے۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ہدایت پر ڈی نوٹیفائی ہونے والے ممبران کو 24 جنوری کو نوٹسسز جاری کیے گئے تھے، سات دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ لاجز میں تالے ٹوٹنا شروع، فرخ حبیب کا سامان کمرے سے باہر

منسٹرانکلیو میں فواد چوہدری کے زیر استعمال سرکاری رہائش گاہ کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق فواد چوہدری مستعفی ہونے کے بعد منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ پر قابض تھے، جبکہ فواد چوہدری کی اہلیہ نے کہا کہ فواد چوہدری کو الاٹ شدہ گھر تو ہم نے اپریل 2022 میں ہی چھوڑ دیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مستعفی ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے استعفوں کو منظور کیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں