ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے دھچکا لگا، فواد چودھری


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے دھچکا لگا، ہم سیاسی جماعتوں کو جواب دے سکتے ہیں مگر اداروں کو جواب نہیں دے سکتے نہ ہی انہیں دینا چاہیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی شبہ نہیں پاک فوج کی قیادت کا احترام بہت ضروری ہے لیکن سیاسی قیادت کی عزت بھی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ طے کرنا ہو گا پاکستان کو جمہوری ملک بنانا ہے یا برما اور جنوبی کوریا بنانا ہے، آدھا تیتر آدھا بٹیر نہیں ہو سکتا، عوام کے فیصلوں کے آگے سر تسلیم خم کرنا ضروری ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ یہاں جو کمیشن بنتے ہیں ان کی رپورٹ سامنے آتی ہی نہیں، ارشد شریف کو جو دھمکیاں مل رہی تھیں وہ کسی سے چھپی ہوئی تو نہیں تھیں۔

لاکھوں لوگ جب گھیراؤ کریں گے تو بھاگنے کی جگہ نہیں رہے گی، فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف پر 16 کیسز بنائے گئے، جسٹس اطہر من اللہ نے ارشد شریف کو ضمانت دی اور وہ بچ گئے، ارشد شریف صرف بولنے کیلئے باہر گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ہمارا جمہوری حق ہے، اگر یہاں جمہوریت ہے تو یہ نہیں ہو سکتا عوام کا فیصلہ رد ہو۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم کے کردار سے سب واقف ہیں،انقلابی بلاول لاہور میں ہوتا تو کچھ، اسلام آباد جاتا ہے تو کچھ اور ہو جاتا ہے، بلاول بھٹو تین دن سے نوکری کے چکر میں معافی مانگ رہا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں