پیٹرول کہاں سستا، کہاں مہنگا؟


پاکستان میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دی گئیں، تاہم اس وقت دنیا میں سب سے سستا اور مہنگا پیٹرول کہاں ملتا ہے؟

دنیا بھر میں سب سے سستا پیٹرول اس وقت وینز ویلامیں ہے جہاں اس وقت ایک لیٹر کی قیمت پاکستانی روپوں میں5 روپے فی لیٹرسے زیادہ ہے، ایران میں ایک لیٹر پیٹرول 12 روپے میں مل رہا ہے ۔۔شام میں پیٹرول فی لیٹر 260 روپے میں دستیاب ہے۔

ملائیشیا میں فی لیٹر پیٹرول 101 روپے میں فروخت ہورہا ہے، گیس اور تیل سے مالامال قطر میں بھی یہ قیمت 128 فی لیٹرروپے تک پہنچ چکی ہے۔ سعودی عرب میں ایک لیٹر پیٹرول 138 روپے میں فروخت ہورہا ہے، دبئی سمیت عرب امارات میں یہ قیمت 237روپے تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

افغانستان میں پیٹرول کی قیمت 221 روپے کے قریب ہے ورلڈ سپر پاور امریکا میں یہ قیمت 240 روپے فی لیٹر ہے، بنگلا دیش میں 304 روپے فی لیٹر پیٹرول فروخت ہوتا ہے ،،، چین میں پیٹرول کی قیمت 285 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت میں ایک لیٹر پیٹرول 289 روپے میں فروخت ہورہا ہے، نیوزی لینڈ میں پیٹرول 380 روپے فی لیٹر خریدا جاتا ہے،  برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت455 روپے ہوچکی ہے، دنیا میں سب سے مہنگا پیٹرول اس وقت ہانگ کانگ میں دستیاب ہے جہاں پیٹرول 662 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔


متعلقہ خبریں