کورونا کے 2 مریض انتقال کر گئے، 675 نئے کیسز رپورٹ


پاکستان میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا۔ کورونا  کے باعث 2مریض  انتقال کر گئے۔ 675 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے باعث دو مریض جان کی بازی ہار گئے۔ این آئی ایچ کے مطابق کورونا کے 675 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا مثبت کیسز کی شرح4.61 فیصد رہی،گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 14 ہزار632 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا کے153 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے


متعلقہ خبریں