بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگاواٹ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ14 گھنٹےسے بڑھ گیا

فوٹو: فائل


ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگاواٹ  تک پہنچ گیا۔  ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹوں کو لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ  کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹے تک جا پہنچا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21ہزار213 میگاواٹ ہے ۔ جبکہ بجلی کی کل طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے۔بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگاواٹ  تک پہنچ گیاہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پانی سے 5 ہزار 430 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 705میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 241میگاواٹ ہے ۔ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 629 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 113  میگا واٹ ہے۔

بگاس سے چلنے والے پلانٹس 120میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔جوہری ایندھن 2ہزار 275 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں