پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں بھی ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی کے منفرد انداز کے چرچے برقرار رہے۔
پی ایس ایل سیون کے فائنل میں محمد حفیظ کی وکٹ پر جشن منانے سے پہلے شاہنواز دھانی نے علیم ڈار سے اجازت مانگی۔
یہ بھی پڑھیں:علیم ڈار کی دھانی کو پکڑنے کی ناکام کوشش، ویڈیو وائرل
امپائر کی ہاں پر شاہنواز دھانی باونڈری کی طرف بھاگ نکلے۔ میچ کا یہ دلچسپ لمحہ سوشل میڈیا صارفین کو پسند آگیا۔ سوشل میڈیا پرامپائر علیم ڈار اور ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
Shahnawaz Dahani seeks request from umpire Aleem Dar and then goes for a celebratory run after dismissing Mohammad Hafeez 😅#HBLPSLFinal #MSvLQ pic.twitter.com/hfK4xmkWMX
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) February 27, 2022
اس سے قبل ایک میچ میں علیم ڈار نے شاہنواز دھانی کو بھاگنے سے روکنے کے لیے پکڑنے کی کوشش بھی کی تھی لیکن دھانی ان کے ہاتھ نہیں آئے۔
یہ بھی پڑھیں:علیم ڈار کے ہاتھ نہ آنے والے دھانی اولمپکس میں دوڑنے کا سوچنے لگے
واضح رہے کہ شاہنواز دھانی پی ایس ایل میں جشن منانے کے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب مقبول رہے ہیں