کورونا کی نئی قسم، کرکٹ میچ منسوخ


کورونا کی نئی قسم کے باعث سری لنکا اور ویسٹ انڈیز ویمن ورلڈکپ کوالیفائر میچ بھی منسوخ کر دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث یورپ اور افریقی ممالک میں ایک بار پھر خوف کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والے نئے کورونا وائرس کو اومنی کرون کا نام دیا گیا ہے۔

نئے کورونا وائرس کے باعث سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کا ویمن ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائر میچ منسوخ کر دیا گیا ہے تاہم تھائی لینڈ بمقابلہ امریکہ اور پاکستان بمقابلہ زمبابوے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سال میں 5 بار 5 وکٹیں، حسن علی نے عمران خان کا ریکارڈ برابر کر دیا

واضح رہے کہ کورونا کی نئی قسم نے دنیا کو ایک بار پھر سے ڈرا دیا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں اسٹاک مارکیٹس کریش کر گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں